خبرنامہ انٹرنیشنل

وینزویلا، فوجیوں اور مشتبہ افراد میں جھڑپ، 9 حملہ آور ہلاک

وینزویلا، فوجیوں اور مشتبہ افراد میں جھڑپ، 9 حملہ آور ہلاک
کراکس: (ملت آن لائن) وینزویلا میں سونے کی غیر قانونی کان کے قریب گشت کرنے والے فوجیوں اور مشتبہ افراد میں جھڑپ میں 9 مشتبہ ملزمان ہلاک ہوگئے۔ جمعرات کو عالمی میڈیا نے وینزویا کی فوج کے حوالہ سے بتایا کہ بولیور ریاست میں ایل کیلاؤ کے نواحی علاقہ والے ورڈے میں فوجی گشت کر رہے تھے کہ اسی دوران منظم جرائم کرنے والے گروہ کے مشتبہ افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس پر فوجیوں نے مشتبہ حملہ آوروں کو گھیرے میں لے کر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجہ میں 9 مشتبہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ یہ علاقہ برازیل کی سرحد کے قریب واقع اور سونے سمیت دیگر قیمتی معدنیات کی کانوں سے مالا مال ہے۔ ایک تجزیہ کے مطابق براعظم جنوبی امریکہ کے اس ملک میں جرائم کی شرح بہت زیادہ ہے، ایک اور رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 21752 افراد مختلف جرائم اور تشدد کے واقعات میں ہلاک ہو گئے تھے۔
Back to Conversion Tool