خبرنامہ انٹرنیشنل

وینزویلا میں بجلی کا بحران، سرکاری دفاتر میں صرف دو دن کام ہوگا

کراکس:(اے پی پی) وینزویلا میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے سرکاری دفاتر میں کام کا دورانیہ ہفتے میں پانچ دن سے کم کر کے صرف دو دن کر دیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قلت کے دوران اس عارضی اقدام سے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔نائب صدر نے اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین ہفتے میں دو دن پیر اور منگل کو دفتر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ’سرکاری دفاتر میں بدھ جمعرات اور جمعہ کو بہت اہم اور بنیادی اہداف کے علاوہ کام نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ ہفتے میں دو دن کام کرنے کے فیصلے سے سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے تقریباً 20 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔وینزویلا کو بدترین خشک سالی کا سامنا ہے جس کے سبب ڈیموں میں پانی سطح کم ہونے سے بجلی کی پیدوار متاثر ہوئی ہے تاہم حزبِ اختلاف نے اس معاملے میں حکومت پر بدانتظامی کا الزام عائد کیا ہے۔