کراکس ۔ (ملت+اے پی پی) جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے صدر نکولس مادْورو جمعرات سے چین کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ مادورو چینی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں اپنے ملک کی کمزور معاشی صورت حال پر توجہ مرکوز کریں گے۔ وہ چین کے ساتھ بعض تجارتی سمجھوتے بھی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نکولس مادورو چین سے مزید قرضہ لینے کی بھی کوشش کریں گے۔ وینزویلا کی وزارت اطلاعات نے اس دورے کی تفصیلات عام نہیں کی ہیں۔ وینزویلا تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کا رکن ہے اور چین کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے۔