خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹاڈا عدالت ممبئی بم دھماکوں کا فیصلہ آج سنائے گی

ممبئی(ملت آن لائن)ممبئی کی ٹاڈا عدالت میں 1993 ممبئی بم دھماکوں کے 7 ملزمان سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا۔2007 کے بعدممبئی بم دھماکوں کے کیس کے دوسرے مرحلے کی سماعت آج ہو رہی ہے ، جس میں ابو سلیم سمیت 7 ملزمان کے خلاف آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔2007 میں کیس کے پہلے مرحلے میں 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ 23 ملزمان کو بری کردیا گیا تھا۔1993 میں ممبئی میں لگاتار ہونے والے بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور 713 زخمی ہوئے تھے۔