خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ امریکا کو مہنگے پڑ گئے

امریکی نو منتخب:(ملت+اے پی پی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو مہنگے پڑ گئے ،نیو یارک کے میئر نےاوباما انتظامیہ سے ٹرمپ کی سیکورٹی کا خرچا مانگ لیا۔ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکورٹی نے امریکی حکومت کا خرچا بڑھا دیا،نیویارک کے میئر بل دی بلاسیو نے وفاق سے ٹرمپ کی سیکورٹی کیلئے 35 ملین امریکی ڈالر ڈالر مانگ لئے ،ٹرمپ کی سیکورٹی اخراجات میں ان کی رہائش گا ہ کے باہر موجود پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بھی شامل ہے۔ ادھر تائیوان صدر اور ٹرمپ کے درمیان رابطے پر وائٹ ہاؤس نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی خودمختاری بڑھے گی تو امریکا اور چین کے تعلقات کمزور ہوں گے ،وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ ’متحد چین‘ کی پالیسی کے لئےاپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری پریشان اتحادیوں کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں برلن میں ایک تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا مستقبل میں بھی موجودہ سمت میں ہی اپنے کام جاری رکھے گا۔