واشنگٹن ۔(ملت+اے پی پی) امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ملک کے صدر ٹرمپ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کی تاریخ کے بدترین صدر ہیں۔امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ پر ایک بار پھر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ان کے خیال میں ٹرمپ امریکا کے بدترین صدر ہیں۔جان کیری نے کہا کہ ٹرمپ میں امریکا کے بدترین صدر ہونے کی تمام علامات پائی جاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ، امریکا کو بہتر اور پرامن ملک میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔دوسری جانب امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی صدارت میں مختلف شعبوں خاص طور سے تارکین وطن، ماحولیات اور انسانی حقوق کے بارے میں امریکی پالیسیوں میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔