خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے باز رہیں، فلسطین

غزہ (ملت + آئی این پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے باز رہیں، اس اقدام سے خطے کا امن متاثر ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام خط لیکھا ہے جس میں انہوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے باز رہیں۔ کیونکہ ان کے ایسے اقدام سے فلسطین کے دو ریاستی حل، خطے کی سیکورٹی اور استحکام کو متاثر کرے گا۔ فلسطینی صدر نے چین، روس اور یورپی یونین کو بھی خطوط لکھے ہیں۔ ٹرمپ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔