خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ انتظامیہ نے روس کو سائبر حملوں کا ذمے دار قرار دے دیا

ٹرمپ انتظامیہ

ٹرمپ انتظامیہ نے روس کو سائبر حملوں کا ذمے دار قرار دے دیا

واشنگٹن:(ملت آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمے دار قرار دے دیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ جون 2017 میں ان حملوں سے دنیا کا بڑا حصہ متاثر ہوا اور عالمی سطح پر کمپیوٹرائز سسٹم کو نقصان پہنچا تھا، روسی فوج نے جون میں دنیا کی تاریخ کا تباہ کن اور مہنگا ترین سائبر حملہ کیا جس کے باعث بہت سے ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے جس پر روس پہلے ہی سائبرحملوں کے الزامات کی تردید کرچکا ہے۔
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…امریکی عدالت نے ٹرمپ کیجانب سےعائد سفری پابندیوں کوغیرآئینی قراردے دیا

نیویارک: (ملت آن لائن) صدر ٹرمپ کو ایک بار پھرشرمندگی کا سامنا، چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی غیر آئینی اور تعصب پر مبنی قرار، امریکی عدالت نے فیصلہ سنادیا تفصیلات کے مطابق امریکا کی وفاقی اپیل عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چھ ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کو غیرآئینی اور تعصب پرمبنی قراردے دیا۔ فیڈرل اپیل کورٹ کا کہنا ہے کہ یہ سفری پابندیاں غیر آئینی ہیں،کیونکہ ان میں مذہب کی بنیاد پر تفریق برتی گئی ہے۔ رچمنڈ میں امریکی فورتھ سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے 4 کے مقابلے میں 9 ووٹوں سے ٹرمپ کی سفری پابندی کے خلاف فیصلہ دیاہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سان فرانسسکو میں قائم نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیل سفری پابندی کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے جبکہ امریکی سپریم کورٹ نے سفری پابندی کو برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کیخلاف جاری مقدمات چلتے رہیں گے۔