خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ انتظامیہ کا بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

واشنگٹن (ملت + اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شدت پسند تنظیم داعش سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کانفرنس میں داعش کے خلاف قائم اتحاد کے 60ارکن ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔یہ کانفرنس 21مارچ کو واشنگٹن میں منعقد ہوں گی جس میں داعش کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا جائیگا۔