خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ اور اوباما کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی )گوانتاناموبے جیل کی بندش کے معاملے پر نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور باراک اوباما کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ جیل سے قیدیوں کی منتقلی کی سخت مخالفت کررہے ہیں، جبکہ اوباما انتظامیہ نے مزید قیدیوں کی منتقلی کا اشارہ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقگوانتاناموبے جیل کی بندش کے معاملے پر نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور باراک اوباما کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔امریکی صدر باراک اوباما چوبیس گھنٹوں کے دوران گوانتاناموبے کے چار قیدیوں کی سعودی عرب منتقلی کا اعلان کرسکتے ہیں، تاہم امریکہ کے نامزد صدر نے گوانتانامو جیل کی بندش اور قیدیوں کی منتقلی کی ایک بار پھر مخالفت کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ گوانتانا موبے جیل کو ہر گز بند نہیں کرینگے بلکہ جیل کو مزید قیدیوں سے بھرا جائے گا، جبکہ وائٹ ہاوس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے نومنتخب صدر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان سے وائٹ ہاوس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔