خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ ایٹمی معاہدے پر عمل کریں

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ نے امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ ایران اور گروپ فائیو پلس ون کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کریں۔امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ باب کروکر نے جو اس سے پہلے ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے سخت ناقدین میں سے تھے کہا ہیکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہئے کہ وہ ایٹمی معاہدے پر ٹھوس طریقے سے عمل درآمد کے لئے زیادہ اقدامات کریں ، بجائے اس کے وہ اس معاہدے کو کنارے لگائیں ۔ امریکی سینیٹر نے کہاکہ امریکا کو چاہئے کہ وہ اپنے سبھی اتحادیوں کے ساتھ مل کر موجودہ معاہدے پر عمل درآمد کرے۔