خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ بھی پروٹوکول کلچر کے دلدادہ نکلے، طیارے کو پانی کے ذریعے سلامی دی گئی

نیو یارک (ملت + آئی این پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پروٹوکول کلچر کے دلدادہ نکلے ، موجودہ صدر باراک اوباما سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤ س جانے سے پہلے نیو یار ک کے لگوارڈیا ایئر پورٹ پر انکے طیارے کو پانی کے ذریعے سلامی دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجودہ صدر باراک اوباما سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤ س جانے لگے تو پہلے نیو یار ک کے لگوارڈیا ایئر پورٹ پر انکے طیارے کو پانی کے ذریعے سلامی دی گئی ۔وائٹ ہاؤ س روانگی کے وقت ایئر پورٹ پر 2واٹر کین گاڑیوں نے ٹرمپ کے طیارے کو سلامی دی جس کے بعد وہ اوباما سے ملاقات کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔