خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کےخاتمےکا سبب بن سکتے ہیں، جارج بش

ڈلاس: (اے پی پی) سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر آخری ری پبلکن صدر تھے اور یہ بات ان کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ امریکی شہر ڈلاس میں سابق معاونین اور مشیروں سے ملاقات میں جارج بش کا کہنا تھا کہ وہ آخری ری پبلکن صدر ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے خاتمے کا سبب بن سکتے ہیں۔ بش اور ان کے والد نے کنونشن میں بھی شرکت نہیں کی جبکہ فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے، جیب بش گزشتہ سال ری پبلکن امیدوار نامزد ہونے کے لیے فیورٹ تھے۔