واشنگٹن (اے پی پی)امریکامیں ری پبلکن پارٹی کی جانب سےصدارتی امیدوارکون ہوگا،اسکافیصلہ توابھی نہیں ہوامگر امریکی اخبارکادعویٰ ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اپنے ری پبلکن حریفوں کومات دے کر صدارتی امیدوار بننےکی نامزدگی حاصل کرلیں گے۔ صدارتی امیدواربننےکےری پبلکن خواہشمندوں میں ڈونلڈٹرمپ اپنی مقبولیت کےلحاظ سے سرفہرست ہیں تاہم پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کرنےکی دوڑ میں انکا کروزاورروبیو سے سخت مقابلہ ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کسی بھی پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کرنے کے لیے بارہ سو ، سینتیس ڈیلی گیٹس کی حمایت درکار ہوتی ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق ٹرمپ کو سڑسٹھ ڈیلی گیٹس جبکہ ان کے حریف ٹیڈ کروز کو صرف گیارہ ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے۔اسی تناسب کو سامنے رکھا جائے تو نیواڈا کاکس میں ٹرمپ کو مزید بارہ یا اس سے بھی زائد ڈیلی گیٹس کی حمایت مل سکتی ہے۔ اور ڈونلڈ ٹرمپ بالآخر بارہ سو چھیالیس ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرکے ری پبلکن صدارتی امیدواربن جائیں گے۔