خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ صدارت کیلئے نااہل: ہیلری

کیلی فورنیا (آئی این پی)ڈیموکریٹ کی طرف سے صدارتی امیدوار کی خواہش مند ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈٹرمپ کومزاجی لحاظ سے نااہل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے خیالات جھوٹ اورذاتی عناد پرمبنی ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطا بق کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں خارجہ پالیسی خطاب کے دوران ہلیری کلنٹن نے صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کیخیالات صرف مختلف ہی نہیں۔غیر حقیقی، خطرناک اور بے ربط ہیں ۔ ٹرمپ کے خیالات جھوٹ اورذاتی عناد پرمبنی ہیں۔ اس لیے وہ مزاج کے لحاظ سے صدارت کے لیے نااہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا صدر بننے کے لیے علم، استحکام اور بے پناہ ذمے داری کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ٹرمپ غیر مستحکم اور کمزور ہیں جس کی وجہ سے وہ صدارت کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں۔