خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ نےاشتعال انگیز بیانات پرمعافیاں مانگنا شروع کردیں

امریکہ:(اے پی پی) امریکہ شکست نظرآنےلگی یا ایف بی آئی سے ملاقات کام کرگئی، ٹرمپ نے اشتعال انگیز بیانات پر معافیاں مانگنا شروع کردیں اور صرف یہی نہیں بلکہ اچانک انہیں غیر قانونی تارکین وطن کےہاتھوں قتل اپنے دوست جمیل شاہ کا بیٹا بھی یادآگیا ۔ گزشتہ دنوں ایف بی آئی کی جانب سے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو سیکورٹی بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کا رویہ تبدیل نظر آرہا ہے ۔ یا تو انہیں اپنی شکست واضح طور پر نظر آنے لگی ہے یا پھر ایف بی آئی سے ملاقات اپنا کام کرگئی ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ کبھی کبھار جوش خطابت میں منہ سے غلط الفاظ نکل جاتے ہیں جس کے لیے وہ معذرت چاہتے ہیں ۔بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ ٹرمپ کو اچانک اپنے دوست جمیل شاہ کا خیال بھی آگیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جمیل شاہ اور اس طرح کے دیگر والدین سے ملیں ہیں جن کے بچے غیر قانونی تارکین وطن افراد کے ہاتھوں مارے گئے ہیں لیکن ان کے مخالفین ہیں کہ وہ اب بھی غیر قانونی تارکین وطن کے حامی ہیں ۔ ٹرمپ کے دوست جمیل کا تعلق لاس اینجیلس سے تھا اور اس کے بیٹے کو 2 مارچ 2008 کو اس کے گھر باہر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا ۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ جمیل کےبیٹےکوتارکین وطن کے ایک گینگ نے غلط فہمی کی بنیاد پر نشانہ بنایا تھا ۔