خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ نےایک مرتبہ پھراپنی انتخابی مہم کی ٹیم میں ردوبدل کردیا

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنی انتخابی مہم کی ٹیم میں ردوبدل کرنے اورٹیلی وژن پر اپنی مہم کے لیے اشتہار دینے کا اعلان کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی ٹیم کی نگرانی سٹیفن بینن کو سونپ دی ہے۔ بینن ایک انتہائی معتبر نیوز ویب سائٹ برائٹ بارٹ کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہیں۔ وہ ٹرمپ کی مہم کے چیف ایگزیکٹو بنائے گئے ہیں۔ انتخابی مہم کے سابق چیئرمین پال منفورٹ بھی الیکشن کمپین میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔ ان سینیئر مشیر کیلیئین کانوے کو انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کا منیجر بنا دیا گیا ہے۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنی مہم کو تقویت دینے کے لیے مختلف ٹیلی وژن چینلز پر اشتہاری مہم بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دریں اثنا ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن نے نیویارک میں ایف بی آئی کے دفتر میں علیحدہ علیحدہ اپنی پہلی خفیہ بریفنگ لی جس کا مقصد امریکا کو دنیا سے لاحق خطرات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔