خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ نےسینڈرزسے بحث مسترد کردی

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکا میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدر کے عہدے کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے موقف سے مکرتے ہوے ڈیموکریٹک پارٹی کے سنیٹربرنی سینڈرز سے براہ راست بحث کے مکان کو رد کر دیا ہیکیلی فورنیا میں اگلے ماہ 7 جون کو ہونے والے پرائمری انتخابات سے پہلے ٹرمپ اور برنی سینڈرز کے درمیان براہ راست بحث کاپورا امکان ہونے کے بعد ٹرمپ نے کل اچانک پلٹتے ہوئے اس کے امکانات کو مسترد کر دیا۔ ٹرمپ نے اسے غیر مناسب بتاتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار کے طور پر وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے آخری آپشن کے ساتھ بحث کرنا چاہیں گے