خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ نے اپنی ٹیم میں 2 نئے ناموں کااضافہ کرلیا

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیم میں 2 نئے ناموں کیتھرین ٹرایا میک فرلینڈ اور ڈان میگھن کااضافہ کرلیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیم میں2نئے اراکین شامل کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ نئے شامل کیے جانیوالوں میں کیتھرین ٹرایا میک فرلیڈ اور ڈان میگھن شامل ہیں ۔ڈونلڈٹرمپ نے کیتھرین ٹرایامیک فرلینڈکونائب مشیرقومی سلامتی امور نامزد کیا ہے جبکہ وائٹ ہاؤ س کونسل کیلیے ڈون میگھن کو نامزدکیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میک فرلینڈ کا تجربہ اور قابلیت ہماری ٹیم میں بہترین اضافہ ہوگا۔میک فرلینڈ نکسن،فورڈ اور ریگن انتظامیہ میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کونسل کیلیے نامزد ڈان میگھن کی تخلیقی صلاحیتوں،بہترین کردار اورآئینی قوانین کی سمجھ بوجھ کی تعریف بھی کی ۔