خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ نے اپنے ساتھیوں کو منتخب کر لیا

کو واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مزید قدامت پسند ساتھیوں کو اہم عہدوں پر تعیناتی کیلئے منتخب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوجرسی میں ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں اپنے قدامت پسند ساتھیوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے دو اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ بہت جلد اس کا اعلان کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق نومنتخب صدر میرین کور کے ریٹائرڈ جنرل جیمز میٹس کو پینٹاگان کا نیا سربراہ بنانے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں جبکہ سنیویارک کے سابق مئیر روڈی گیولیانی کرس کوبیچ کو بھی اہم عہدوں پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔