خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ نے اپنے معالج کو کابینہ میں شامل کرلیا

ٹرمپ نے اپنے

ٹرمپ نے اپنے معالج کو کابینہ میں شامل کرلیا

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معالج رونی جیکسن کو سابق فوجیوں کی بہبود کے سرکاری محکمے کا سربراہ نامزد کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے نئے سربراہ کے لیے اپنے معالج رئیر ایڈمرل رونی جیکسن کو نامزد کردیا ہے۔ اس سے قبل یہ ذمہ داری ڈیوڈ شلکن انجام دے رہے تھے۔ ڈیوڈ شلکن ٹرمپ کابینہ کے واحد رکن باقی بچے تھے جو اوباما کے دور حکومت میں بھی کابینہ کا حصہ تھے۔
امریکی صدر نے کابینہ میں کی گئی اس اہم تبدیلی کا اعلان بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔ اپنی ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سیکرٹری کی خدمات پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سابق فوجیوں کی بہبود اور ملک کے لیے ڈیوڈ شلکن کی خدمات قابل تعریف رہیں۔ امریکی صدر نے نئے سیکرٹری کے لیے رونی جیکسن کو نامزد کردیا۔ واضح رہے ایک ماہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ پالیسی سے اختلاف رکھنے پر وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن، مشیر قومی سلامتی مک ماسٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آئی اینڈریو مک کیب کو تبدیل کرچکے ہیں، کابینہ کی سطح پر اس اکھاڑ پچھاڑ میں اضافہ ٹرمپ کی معاشی پالیسی کے حوالے سے سخت بیان سامنے آنے کے بعد ہوا۔