خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ نے سفید فام نسل پرستوں سے لاتعلقی کا اظہارکردیا

اسلام آباد/ واشنگٹن:(ملت+اے پی پہی) امریکا کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں سفید فام نسل پرستوں اوران کی تحریک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ امریکی اخبارنیویارک ٹائمزکو دیئے گئے انٹرویومیں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کاسفید فام نسل پرستوں اوران کی تحریک سے کوئی لینا دینا نہیں اورنہ ہی وہ نسل پرستی کی اس تحریک کو مزید موثربنانا چاہتے ہیں، وہ اس تنظیم کوتقویت نہیں دیں گے، جس میں نیو نازی، سفید قوم پرست اوریہود دشمن شامل ہیں، اگران کے انتخاب نے اس تحریک کو موثرکیا ہے تو وہ اس کی وجہ ضرور جاننا چاہیں گے۔ دوران صدارت اپنی کاروباری سرگرمیوں سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بیک وقت اپنا ذاتی کاروبار اورامورسلطنت کسی بھی قسم کے ٹکراؤ کے بغیر باآسانی چلا سکتے ہیں اور ملک کا قانون اس کی اجازت بھی دیتا ہے لیکن اس سے پہلے کسی امریکی صدر نے ایسا نہی کیا اس لئے وہ بھی یہ کام نہیں کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی میں سفید فام نسل پرستوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ چند روز قبل آل رائٹ گروپ نامی اس تحریک کے حامیوں کو ٹرمپ کی حمایت میں ہٹلر کے نعرے سے مماثلت رکھنے والے ‘ہیل ٹرمپ’ کے نعرے بلند کرتے ہوئے فلمایا گیا تھا۔