خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

واشنگٹن:(ملت+اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 45ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا جب کہ حلف برداری کی تقریب میں سابق صدور سمیت سیکڑوں افراد شریک ہوئے- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر چیف جسٹس جان رابرٹس سے امریکا کے 45ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیا جس کے بعد نائب صدرمائیک پینس نے بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر باراک اوباما، بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور ان کی بیگمات سمیت دنیا بھرسے آنے والے مہمانوں کے علاوہ سیکڑوں افراد شریک نے شرکت کی۔ حلف برداری کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی جس کے بعد اپنے پہلے صدارتی خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں ان سیاستدانوں کی طرح نہیں جو صرف باتیں کرتے ہیں، ہم ایک قوم ہیں ہمارے دکھ درد ایک ہیں، ہم سب مل کر امریکا کو محفوظ اور عظیم بناسکتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ ہم کالے یا سفید سب کو یہ سوچنا ہوگا کہ ہم سب کا خون لال ہے، باتوں کا وقت ختم ہوچکا اوراب کام کا وقت آچکا ہے، تجارت سے لے کر دفاع تک تمام فیصلے ملک کے مفاد میں ہوں گے، ملکی مفاد کا تحفظ کرتے ہوئے تمام ملکوں سے دوستی کریں گے، فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کا تحفظ کریں گے اور ملک سے نسلی منافرت سمیت تمام اخلافات ختم کریں گے۔