خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ نے نکی ہیلے کو اقوام متحدہ کی سفیر کیلئے چن لیا

نومنتخب امریکی:(ملت+اے پی پی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا کی انڈین امریکن گورنر نکی ہیلے کو اقوام متحدہ کی سفیر کے لیے چن لیا ہے۔ نئے صدر کی پیش کش نکی ہیلے نے قبول کرلی ہے، 44 سالہ ریپبلکن نکی ہیلے صدارتی مہم کے دوران مہاجرین اور نسل پرستی کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی نقاد رہی ہیں جبکہ ان کے پاس خارجہ پالیسی کا تجربہ بھی بہت کم ہے۔ انکےوالدین راج اوراجیت رندھاواکاتعلق بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب سےہے۔