خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ پالیسیوں کیخلاف،طلبا کی تارکین وطن کے حق میں ریلیاں

نو منتخب امریکی صدر:(ملت+اے پی پی) ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں امریکا میں بسنے والوں کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہو رہی ہیں، امریکا بھر میں کالج اور اسکولوں کے طالب علموں نے تارکین وطن کے حق میں ریلیاں نکالیں۔ اسکولوں اور کالج کے طالب علموں نےانتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں سے طالب علموں اور ملازمین کو بچائیں ۔ طالب علموں نے اس بات پر زور دیا کہ انتظامیہ انھیں یقین دہانی کرائے کہ وہ طالب علموں کی معلومات کو امیگریشن یا کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹس کے ساتھ تبادلہ نہ کرے ۔