خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کاچین کے ساتھ معاہدہ کی خواہش کا اظہار

نیویارک:(ملت+آئی این پی)جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بہت اعتمادہے اور وہ پراعتماد رشتہ بنا سکتے ہیں،ٹرمپ روس کے خلاف ڈٹ جانے پر تیار ہوں گے نومنتخب امریکی صدر نیچین کی بڑھتی ہوئی معاشی طاقت کا مقابلہ کرنے کیلیے بحرالکاہل میں تجارتی معاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کی تائید جاپانی وزیراعظم نے بھی کی ہے امریکی میڈیا کے مطابقجاپانی وزیراعظم نے نیویارک میں ٹرمپ ٹاور میں نومنتخب صدر کے ساتھ ملاقات کی ۔90؂ منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی اور گرمجوشی کا ماحول تھا’امید ہے ٹرمپ روس کے خلاف ڈٹ جانے پر تیار ہوں گے‘ صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی کسی عالمی سربراہ سے ہونے والی یہ پہلی مرتبہ ملاقات ہے۔ نومنتخب امریکی صدر نے بحرالکاہل میں تجارتی معاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کی تائید جاپانی وزیراعظم نے بھی کی ہے۔ اس معاہدے کا مقصد چین کی بڑھتی ہوئی معاشی طاقت کا مقابلہ کرنا بھی ہے۔اطلاعات کے مطابق جاپانی وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات اس وقت طے پائی جب وزیراعظم شنزو ایبے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور صدارتی عہدہ جیتنے کے لیے مبارکباد دی اور بتایا کہ وہ براستہ نیویارک پیرو میں ایشیا پیسیفک کے تجارتی اجلاس میں شرکت کے لیے جائیں گے۔ملاقات کے بعد شنزو ایبے نے کہا کہ ‘ہمارے درمیان طویل وقت میں بہت اچھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی۔’انھوں نے مزید کہا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ دو قوموں کے درمیان بغیر اعتماد کے مستقبل میں شراکت داری عملی طور پر ممکن نہیں، اور آج کی ملاقات کے بعد میں پریقین ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ وہ رہنما ہیں جن پر مجھے بہت اعتماد ہے۔’جاپانی وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے تفصیلی ملاقات کے لیے پھر ملنے کا ارادہ کیا ہے۔