خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کا بیٹا اور اہلیہ وائٹ ہاؤس منتقل نہیں ہوں گے

نومنتخب:(ملت+اے پی پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اور ان کے بیٹے بیرن وائٹ ہاؤس منتقل نہیں ہوں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میلانیا اور ان کا 10سال کا بیٹا بیرن ٹرمپ ٹاور میں رہیں گے بیرن کی تعلیم مین ہٹن کے ایک نجی اسکول میں جاری ہے اور سال کے درمیان میں ان کے بچے کواسکول سے نہیں نکالا جاسکتا کیوں کہ اس سے اس کا سال ضائع ہوسکتا ہے لہٰذا میلانیا اور ان کے بیٹے بیرن کو اس تعلیمی سال کے اختتام تک ٹرمپ ٹاور میں ہی رہنا ہوگا۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے جس کے بعد ٹرمپ وائٹ ہائوس میں ہی رہیں گے۔