خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کا رکنیت ترک کرنے کا اعلان

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ عالمی تجارتی معاہدے ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ (بحرالکاہل کے آر پار مشترکہ تجارت کے معاہدے) سے نکل جانے کا عندیہ دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ جنوری میں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا کام بحرالکاہل کی 12 ریاستوں کے درمیان علاقائی تجارت کے فروغ کے معاہدے کو منسوخ کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ12ممالک گذشتہ برس طے پانے والے اس عالمی تجارتی معاہدے میں شامل ہیں اور یہ ممالک دنیا کی 40 فیصد تجارت کو کنٹرول کرتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کی مہم میں یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ نوکریوں کی کمی، ویزے کے مسائل اور کوئلے کی پیداوار میں کمی کریں گے۔صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو غیرمعمولی طور پر کامیابی ملنے کے بعد امریکا بھر میں ان کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہو گیا تھا۔ٹی پی پی میں آسٹریلیا، ملائیشیا، جاپان، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور میکسیکو بھی شامل ہیں۔