خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کا صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا کرسمس متنازع ہو گیا

ڈونلڈ ٹرمپ:(ملت+اے پی پی) کا امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا کرسمس متنازع ہو گیا،کرسمس تقریب میں مسز ٹرمپ کے مختصر لباس پہننے پر میڈیا نےشدید تنقید کانشانہ بنایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنا پہلا کرسمس فلوریڈا میں منایا،اپنی اہلیہ ملینیا ٹرمپ کے ساتھ پام بیچ چرچ پہنچے،انہیں دیکھ کر لوگ خوش ہو گئے اوراپنی نشت سے کھڑے ہو کر خوب تالیاں بجائیں اور تصویریں اتاریں۔ ایک طرف خوشی تو دوسری طرف غم، چرچ میں مختصر لباس پہننے پر میڈیا نے ملینیا ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،لیکن ٹرمپ نے ان سب باتوںسے بے پروا ہ ہوکر کرسمس کے موقع پر پہلی بار نو منتخب صدر کی حیثیت سے سوشل میڈیا پر مبارک باد کا پیغام جاری کر دیا ۔