خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ جمعہ کوہوگا، دماغی معائنہ شامل نہیں

ٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ جمعہ کوہوگا، دماغی معائنہ شامل نہیں

نیویارک : (ملت آن لائن)وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیانیے میں کہا گیا ہے کہ صدر کے دماغی توازن کی خرابی کا پروپیگنڈہ کیا گیا،وہ ذہین انسان ہیں۔، وائٹ ہاؤس کے نائب پریس سیکرٹری ہوگن گڈلے کے مطابق ٹرمپ کے طبی معائنے میں دماغی معائنہ شامل نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ میڈیا میں صدر ٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے سے متعلق پروپیگنڈہ کیا گیا جب کہ صدرذہین اور فوری فیصلہ ساز ہیں۔ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ہوگا۔ دوسری جانب امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں ایک فٹ بال میچ سے پہلے قومی ترانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد امریکہ میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا صدر ٹرمپ کو امریکہ کا قومی ترانہ یاد بھی ہے یا نہیں۔ اس میچ میں ٹرمپ قومی ترانہ بجائے جانے کے وقت کھڑے ہوئے اور قومی ترانے کے الفاظ پر ہونٹ بھی ہلاتے رہے جبکہ ان کے ناقدین نے کہا کہ ترانے کی ویڈیو سے صاف نظر آ رہا تھا کہ انھیں پورا ترانہ یاد نہیں ہے ۔

…………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لینڈ سلائیڈنگ، 13 افراد ہلاک

نیویارک: (ملت آن لائن) خراب موسم کےباعث درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی آنے سے کئی گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ کیلی فورنیا کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے بعد شہر بربینک کی گلیاں مٹی سے بھر گئیں۔ خراب موسم کےباعث درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی آنے سے کئی گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔ سب سے زیادہ تباہی سانتا باربرا کاونٹی میں ہوئی۔ حکام کے مطابق بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔