خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کا میکسیکو کی سرحد پر فوج تعینات کرنے کا منصوبہ

ٹرمپ کا میکسیکو کی سرحد پر فوج تعینات کرنے کا منصوبہ

واشنگٹن: (ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوار کی تعمیر تک میکسیکو کی سرحد پر فوج تعینات کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر نہیں ہوتی، وہ سیکیورٹی کی ذمہ داری امریکی فوج کے حوالے کرنےکے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق وہ اس معاملے پر وزیر دفاع جیمز میٹس سے بھی مشورہ کر چکے ہیں، تاہم اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق ابھی تک کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔