خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کا کانگریس سے خطاب، وائٹ ہاؤس کے سامنے مخالفین کا احتجاج اور نعرے بازی

واشنگٹن /اوٹاوا (ملت + آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس سے خطاب کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے سامنے ٹرمپ مخالفین کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ کینیڈا میں بھی ٹرمپ خاندان کے نئے ہوٹل کے باہر احتجاج کیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس سے خطاب کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے سامنے ٹرمپ مخالفین کی بڑی تعداد نے ڈیرے ڈال لیے اور احتجاج کیا۔کینیڈا میں بھی ٹرمپ خاندان کے نئے ہوٹل کے باہر احتجاج کیا گیا۔