خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی’’اوپن ڈور‘‘ پالیسی پرشدید تنقید

لندن: (ملت+اے پی پی) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مہاجرین کے حوالے سے جرمن چانسلر انجلا میرکل کی ’’اوپن ڈور‘‘ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو یورپی اخباروں کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے میرکل کی پالیسی کو ایک ’’تباہ کْن غلطی‘‘ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ ان کے دل میں میرکل کی بہت زیادہ عزت ہے اور وہ اپنی صدارت کا آغاز اس ’’شاندار رہنما‘‘ پر اعتماد کے ساتھ کریں گے مگر شاید یہ اعتماد زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکے۔ نو منتخب امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے چند ہفتوں کے اندر برطانیہ کو ایک تجارتی معاہدہ کی پیشکش کریں گے تاکہ بریگزٹ کو ایک ’’بہترین چیز‘‘ بنایا جا سکے۔