خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کیجانب سے جیمز میٹس کو وزیردفاع بنانے کا اعلان

نومنتخب امریکی:(ملت+اے پی پی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز میٹس کو وزیردفاع بنانے کا اعلان کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد سنسناٹی میں پہلی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق جنرل جیمز میٹس کی نامزدگی اگلے ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ جیمزمیٹس امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ کے عہدے سے 2013 میں سبکدوش ہوئےتھے۔