خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی،امریکی سینیٹ بل پر بحث کرے گی

ٹرمپ کی امیگریشن

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی،امریکی سینیٹ بل پر بحث کرے گی

واشنگٹن(ملت آن لائن)امریکی سینیٹ جلد ہی ایک بل پر بحث کا آغاز کرنے والی ہے جس میں امیگریشن سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کا احاطہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بل خاندان کے افراد کو یکجا کر نے سے متعلق امیگریشن کے موجودہ نظام کو ایک نئے سسٹم میں تبدیل کر دے گا۔جس کی بنیاد پوائنٹس پر ہوگی ۔ اسے میرٹ امیگریشن کا نام دیا جا رہا ہے۔پوائنٹ کی بنیاد کا امیگریشن سسٹم کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ برطانیہ میں پہلے سے ہی اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ جرمنی بھی پوائنٹس پر مبنی نظام شروع کرنے جا رہا ہے۔ جب کہ کینیڈا اور آسٹریلیا میں یہ سسٹم طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں۔
…………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…دنیا بھر میں اقوام متحدہ کا عملہ جنسی زیادتوں میں ملوث ہے، سابق اہلکار
نیویارک، اقوام متحدہ کے اہلکاروں میں بھی جنسی زیادتیوں کا سنگین اسکینڈل سامنے آگیا، ایک سابق اہلکار نے اقوام متحدہ عملے اور امدادی کارکنوں پر متاثرین سے زیادتی کے الزامات عائد کردیئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سابق اہلکار انڈریو مک لیوڈ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دہائی میں دنیا بھر میں یو این عملے کے ہاتھوں زیادتی کے 60ہزار واقعات ہوئے ۔جس میں کمزور خواتین اور بچوں کو امداد کی آڑ میں زیادتیوں کا نشانہ بنایا گیا۔اہلکار کا بتانا تھا کہ بچوں سے جنسی رغبت رکھنے والے 3 ہزار سے زائد افراد مختلف اقوام متحدہ کے اداروں اور ایجنیسیوں میں کام کر رہے ہیں، انڈریو کا کہنا تھا کہ یونیسیف کی ٹی شرٹ پہنی ہو تو کچھ بھی کریں کوئی نہیں پوچھتا۔ان انکشافات پر مبنی ڈوزیئر گزشتہ سال برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی امداد کو بھی فراہم کیا گیا تھا۔