خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی اہلیہ اور بیٹا5ماہ بعد وائٹ ہاؤس منتقل

واشنگٹن(ملت آن لائن)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور بیٹا بیرون 5 ماہ بعد مستقل طور پر وائٹ ہاؤس منتقل ہوگئے۔میلانیا ٹرمپ اور ان کا بیٹا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گزشتہ روز نیویارک سے واشنگٹن پہنچے۔امریکی میڈیا کے مطابق خاتون اول باضابطہ طور پر سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس منتقل ہوگئی ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد میلانیا نے اپنے بیٹے بیرون ٹرمپ کی تعلیم کی وجہ سے نیویارک میں ٹرمپ ٹاور میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔تعلیمی سال مکمل ہونے پر اب وہ نیویارک سے واشنگٹن منتقل ہوگئی ہیں۔