خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ پر تنقید

واشنگٹن۔: (ملت+اے پی پی) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کو گپ شپ کا ایک کلب قرار دیا تھا۔ گزشتہ روز فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عالمی ادارہ استعداد کار کے مطابق کام نہیں کر رہا ۔ٹرمپ نے کہا کہ عالمی مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کو زیادہ کامیابیاں نہیں ملیں۔ بلکہ اس ادارے کی وجہ سے مسائل بڑھے ہیں۔