خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی بیٹی نے خود کو والد سے الگ کرلیا

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی )نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد اپنا بزنس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس والد سے الگ کر لئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد اپنا بزنس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس والد سے الگ کر لئے ہیں۔ایوانکا کثرت کے ساتھ اپنے والد نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نظر آرہی تھیں جس کے بعد تنقید ان پر بڑھ گئی تھی۔علیحدگی کا یہ بیان ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ظاہر ہوا جس میں ایوانکا کی ٹیم نے کہا کہ اب یہ صرف ذاتی استعمال کے لئے ہو گا۔