خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی تین اعلیٰ عہدوں پر نامزدگیاں

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے اٹارنی جنرل کا عہدہ ریاست البامہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جیف سیشنز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی انتظامیہ کے لیے مزید دو عہدے داروں کو بھی چن لیا ہے۔اقتدار کی منتقلی سے متعلق مسٹر ٹرمپ کی ٹیم نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ وہ انتخابی مہم کے آغاز سے ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست حامی رہے ہیں اور انہیں مشورے دیتے رہے ہیں۔ 69 سالہ سیشنز 1997 سے سینیٹر چلے آ رہے ہیں اور وہ اپنی آبائی ریاست میں امریکی اٹارنی کے طور پر خدمات سرا نجام دے چکے ہیں۔اٹارنی جنرل کا عہدہ امریکہ میں قانون کی عملداری کے حوالے سے اعلیٰ ترین عہدہ ہے جو محکمہ انصاف کا سربراہ بھی ہوتا ہے۔ ٹرمپ نے کانگریس مین مائک پومپیو کو انٹیلی جنیس کے مرکزی ادارے سی آئی اے کا ڈائریکٹر جنرل نامزد کیا گیا ہے۔ وہ وسط مغربی ریاست کنساس سے تین بار کانگریس میں منتخب ہو چکے ہیں۔وہ اس وقت ایوان کی انٹیلی جینس کمیٹی کے رکن ہیں۔