خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی حلف برداری پرنیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

واشنگٹن:(ملت+اے پی پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے تاہم اس سے قبل بائبل پر حلف لینے کے معاملے نے تنازعہ کھڑا کر دیا۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ضد پکڑ لی ہے کہ وہ اس بائبل پر حلف لینے کے لئے تیار ہیں جس پر ابراہم لنکن اور ان کے بعد آنے والے تمام صدور نے حلف اٹھایا تاہم وہ ساتھ ہی بچپن میں والدہ کی جانب سے دی گئی بائبل پر بھی حلف اٹھائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ضد کے بعد حلف برداری تقریب کی کمیٹی کو بیان جاری کرنا پڑ گیا جس کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 1951 میں گریجویشن مکمل کرنے پر ماں کی جانب سے اس وقت دی گئی بائبل پر حلف اٹھانا چاہتے ہیں جب کہ وہ اس بائبل پر بھی حلف لیں گے جس پر صدر اوباما اپنے عہدے کا 2 مرتبہ حلف اٹھا چکے ہیں۔