خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی داعش کےخلاف نیٹوکوسرگرم کرنےکی تجویز

واشنگٹن : (اے پی پی) امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے سیاستدان اور اس جماعت کے ممکنہ امیدوار برائے صدارت ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 8 نومبر کو صدر منتخب ہونے کی صورت میں وہ داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ میں مغربی دفاعی اتحاد کو بھی سرگرم کرنے پر غور کریں گے۔ اس سے پہلے ٹرمپ نیٹو کو ایک ایسا اتحاد قرار دیتے ہوئے رَد کرتے رہے ہیں، جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ باراک اوباما کے دورِ صدارت میں امریکا زیادہ تر شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری ہی پر تکیہ کر رہا ہے جبکہ ری پبلکن پارٹی اس پالیسی کو اس ملیشیا پر قابو پانے کے حوالے سے ناکافی قرار دیتے ہوئے ہدفِ تنقید بناتی رہی ہے۔