خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی ریلی سے مسلم خاتون کو باہر نکال دیا گیا

امریکا:(اے پی پی) امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کی شمالی کیرولائنا ریلی میں قلم بانٹنےوالی مسلم خاتون کوباہرنکال دیاگیا، 56برس کی خاتون پھول کی شکل کےقلم بانٹ رہی تھیں جس پر سلام لکھاہواتھا۔ مسزحامدکاکہناتھاکہ وہ ریلی میں صرف یہ بتانےآئی تھی کہ جومسلمان ٹرمپ کےحامی نہیں وہ بھی ٹرمپ کےحامیوں کےساتھ رہ سکتےہیں۔ تاہم ٹرمپ کے بعض حامیوں نے خاتون کے خلاف نعرے لگانا شروع کردیےکہ خاتون کےپاس بم ہے۔