خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی میرکل پر تنقید نا مناسب ہے،جان کیری

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کو رد کر دیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق جلد ہی اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے جان کیری نے کہا کہ دوسرے ملک کی سیاست میں دخل اندازی کسی بھی منتخب امریکی صدر کا کام نہیں ہے۔ کیری کے بقول ٹرمپ کی جانب سے میرکل کی مہاجرین سے متعلق پالیسیوں پر تنقید نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمن چانسلر نے مہاجرین کے موضوع پر انتہائی ہمت اور دلیری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں میرکل کی پالیسی کو ایک تباہ کن غلطی قرار دیا تھا۔