خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی وجہ سے چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے مجموعی پیٹرن کو تبدیل نہیں کیا جائے گا، چین

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی وجہ سے چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے مجموعی پیٹرن کو تبدیل نہیں کیا جائے گا، چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینا دونوں ملکوں کے عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے،چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی ری پبلکن پارٹی کے امید وار ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کو عالمی تناظر میں ایک الگ خیال کا حامل صدر مانا جاتا ہے اس لئے ان کے انتخاب سے چین اور امریکہ کے مستقبل کے لئے اقتصادی و تجارتی تعلقات پر منفی اثر پڑنے کے شکوک پیدا ہوئے ہیں۔اس حوالے سے چینی وزارت تجارت کے ترجمان شن ڈان یانگ نے ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور امریکہ دونوں ممالک بڑے پیمانے پر مشترکہ مفادات رکھتے ہیں،نئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی وجہ سے چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے مجموعی پیٹرن کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔طویل المدتی ،صحت مندانہ،اور مستحکم چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینا دونوں ملکوں کے عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔چین امریکہ کے ساتھ مسلسل تعاون کرنا چاہتا ہے اور باہمی مفادات پر مبنی چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مستحکم اور صحت مندانہ ترقی کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔