خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی ٹرک میں بیٹھ کر ہارن بجانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرک ڈرائیور بن گئے۔ بھاری بھرکم ٹرک میں بیٹھ کر ہارن بجانے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائٹ ہاس میں ٹرک مالکان سے ملاقات کے موقع پر ٹرمپ تفریحی انداز میں ٹرک پربھی سوار ہوئے اور بچوں کی طرح ہارن بجاکر خوب محظوظ ہوتے دکھائی دئیے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے ٹرک مالکان کو درپیش مسائل بھی سنے۔تاہم ویڈیو وائرل ہونے پر ٹرمپ کے مخالفین نے ان کی ویڈیو کا مذاق بھی اڑایا۔