خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی ٹیکنالوجی اداروں کے سربراہان سے ملاقات

امریکا:(ملت=اے پی پی) کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کی نامور شخصیات سے نیویارک میں ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ سرحد پار تجارت کے لیے ان کی مدد جاری رکھی جائے گی۔ ٹرمپ ٹاور میں ہونے والی اس ملاقات میں وہ ادارے شامل تھے جو عالمی سطح پر معروف درجہ رکھتے ہیں، جن میں فیس بک کے چیف آپریٹنگ افسر شیرل سینڈبرگ، امیزون کے سی اِی او جیف بیزوس اور ایلن مسک اور ٹیلسا موٹرز کے چیف ایگزیکٹو افسر شامل تھے ۔ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکنالوجی کمپنیوں سے الجھتے رہے تھےتاہم اب ملاقات کے دوران ٹرمپ کا انداز گرمجوش اور مصالحت پر مبنی تھا۔ ٹرمپ نے چیف اگزیکٹو افسران سے کہا کہ ’آپ کو جب بھی بات کرنے کی ضرورت محسوس ہو، آپ مجھے براہِ راست ٹیلی فون کر سکتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں بہتر کام کررہی ہیں اور وہ اُن کے کاروبارکو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔