خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی پالیسی میں تارکین وطن کیلئے نرمی نہیں ہوگی، ڈونلڈ جان ٹرمپ

نیویارک:(آئی این پی )امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ جان ٹرمپ جے آر نے ریپبلکن صدارتی امیدوار کی پالیسی کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن پالیسی سخت رہے گی۔ ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ شہروں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے نچلی سطح پر اقدامات کرنے کے ساتھ اپنی سرحد کو محفوظ بنانا پڑے گا۔ڈونلڈ جان ٹرمپ جے آر نے ریپبلکن صدارتی امیدوار کی پالیسی کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن پالیسی سخت رہے گی۔