خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی کامیابی کا جرمن معیشت پر کوئی اثر نہیں ہوا

میونخ: (ملت+اے پی پی)ایک جرمن ادارے کے مطابق امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے جرمن معیشت کی ترقی اور نمو پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوا۔ جرمن شہر میونخ میں قائم اکنامک انسٹیٹیوٹ نے بتایا ہے کہ دسمبر میں جرمن مارکیٹوں کے کاروبار اور مال کی کھپت میں اضافے کے واضح اشارے سامنے آئے ہیں۔ ادارے کے اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر میں کاروباری حلقوں کا اعتماد رواں برس سب سے بلند سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ جرمن مارکیٹوں میں خریداری کے عمل پر نگاہ رکھنے والی فرم جی ایف کے نے بھی کہا ہے کہ اس سال کے آخری ماہ میں جرمن شہری نئے سال اور کرسمس کے موقع پر خریداری کے حوالے سے مثبت سوچ رکھتے ہیں۔