خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی کامیابی کے بعد یورپی وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس 13 نومبر کوطلب

برسلز: (ملت+اے پی پی) امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ایک خصوصی اجلاس13 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات ایک جرمن سفارت کار نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ 28 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ملاقات کریں گے۔ جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اس اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔