خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی یوکرین پالیسی اوباما سے بہترہے: روس

ماسکو (ملت + اے پی پی) روسی وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے سابق امریکی صدر براک اوباما کی پالیسی سے بہتر بتایا ہے۔روس کی خبر رساں ایجنسی تاس سے گفتگو کرتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ یوکرین کے بحران سے نمٹنے کے لئے ٹرمپ کی جانب سے کئے گئے اقدام قابل تعریف ہیں اور روس کو یقین ہے کہ کہ وہ مستقبل میں بھی ان پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔